خانہ کعبہ کی تصویر والے جائے نماز پر نماز پڑھنا کیسا ہے؟
سوال:
جس جائے نماز پر خانہ کعبہ کی تصویر ہو اس پر نماز پڑھنا کیسا ہے؟
جواب:
خانہ کعبہ کی تصویر والی جائے نماز پر اگرچہ نماز پڑھنا جائز ہے تاہم جائے نماز وغیرہ پر نقش ونگار پسندیدہ نہیں؛ کیونکہ اس کی وجہ سے خشوع وخضوع میں خلل واقع ہوتا ہے، نیز جس جائے نماز پر خانہ کعبہ کی تصویرہو اس کا احترام کرنا لازم ہے، لہذا تصویر والی جگہ پر پاؤں رکھنے، یا بیٹھنے سے اجتناب کیا جائے۔
حوالہ جات:
1. الهداية لعلي بن أبي بكر المرغيناني، كتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة وما يكره فيها 1/ 283:
(ولا يكره تمثال غير ذي الروح) ؛ لأنه لا يعبد.
2. تبيين الحقائق للزيلعي، كتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة، وما يكره فيها 1/ 415:
(ولبس ثوب فيه تصاوير)؛ لأنه يشبه حامل الصنم، فيكره … (إلا أن تكون صغيرة)… (أو مقطوعة الرأس) … (أو لغير ذي روح) أي: أو كانت الصورة صورة غير ذي الروح مثل أن تكون صورة النخل وغيره من الأشجار؛ لأنها لا تعبد عادة.
3. رد المحتار لابن عابدين، كتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة وما يكره فيها 1/658:
قوله ( لأنه يلهي المصلي ) أي فيخل بخشوعه من النظر إلى موضع سجوده ونحوه، وقد صرح في البدائع في مستحبات الصلاة أنه ينبغي الخشوع فيها، ويكون منتهى بصره إلى موضع سجوده الخ، وكذا صرح في الأشباه أن الخشوع في الصلاة مستحب،والظاهر من هذا أن الكراهة هنا تنزيهية فافهم.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:148
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-11-02
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)