دورانِ اذان کھانسی کی وجہ سے وقفہ کرنا:
سوال:
ایک شخص اذان دے رہا تھا اچانک اس کو کھانسی آئی جس کی وجہ سے اذان چھوڑ دیا، اب یہ شخص دوبارہ اذان دے گا یا بنا کرے گا یعنی جہاں سے اذان چھوٹ گئی تھی وہی سے شروع کرے گا؟
جواب:
اگر اذان دیتے ہوئے کھانسی کی وجہ سے اس شخص نے اذان میں معمولی سا وقفہ کیا ہو مثلا ایک آدھ منٹ، تو اذان کو جاری رکھے، اور اگر بیچ میں وقفہ زیادہ آیا ہو مثلا تین چار منٹ ہو، تو ازسر نو اذان دے۔
حوالہ جات:
1. البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الصلاة، باب الأذان 1/ 459:
وفي القنية: وقف في الأذان لتنحنح أو سعال لا يعيد، وإن كانت الوقفة كثيرة، يعيد.
2. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الصلاة، باب الأذان 1/ 61:
إذا وقف في خلال الأذان يعيده إذا كانت الوقفة بحيث تعد فاصلة، وإن كانت يسيرة، مثل التنحنح والسعال، لا يعيد،
3. الفتاوى التاتارخانية للجنة العلماء، كتاب الصلاة، باب الأذان 2/ 149:
سئل عمن یقف فی خلال الأذان: قال: يعيد الأذان، قال رضي الله عنه: هذا إذا كانت الوقفة كثيرة، بحيث تعد فاصلة، فأما إذا كانت يسيرة مثل التنحنح، والسعال، فإنه لا يعيد.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:147
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-11-02
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)