ریکاڈ شدہ تلاوت سننے سے سجدۂ تلاوت کا حکم:
سوال:
ٹی وی کیمرہ یا کیسٹ میں ریکارڈ شدہ تلاوت سنتے وقت اگر آیتِ سجدہ آئے تو اس کے سننے سے سجدۂ سہو واجب ہوگا یا نہیں؟
جواب:
ریکارڈ شدہ تلاوت کی آواز کی حیثیت آواز بازگشت اور طوطے کی آواز کی طرح ہے، اور آوازِ باز گشت اور طوطے کی آواز کے سننے سے سجدۂ تلاوت واجب نہیں ہوتا، اس لیے ریکارڈ شدہ تلاوت میں آیتِ سجدہ سننے سے سجدۂ تلاوت واجب نہیں ہوگا۔
حوالہ جات:
1. النهر الفائق لعمر بن إبراهيم بن نجيم، كتاب الصلاة، باب سجود التلاوة 1/ 339:
(أو ) من (سمع) وعلى من سمع آية السجدة (وكان غير قاصد) للسماع بشرط كون المسموع منه آدميا، وجب عليه الصلاة، أو لا، حتى لو سمعها من طير، لا تجب.
2. بدائع الصنائع للكاساني، كتاب الصلاة، فصل بيان من تجب عليه 1/ 440:
فینظر إلى أهلية التالي، وأهليته بالتمييز … فتجب السجدة، بخلاف السماع من الببغاء والصدى، فإن ذلك ليس بتلاوة.
3. تبيين الحقائق للزيلعي، كتاب الصلاة، باب سجود التلاوة 1/ 502:
وکذا لا تجب بقراءة النائم، أو المغمى عليه في رواية، ولو سمعها من طوطي لا تجب على الصحيح.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:145
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-10-19
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)