• muftisaniihsan@google.com
  • 03118160190

مقروض شخص کا حج کے لیے جانا کیسا ہے؟

سوال:
   اگر کوئی شخص حج  کو جانا چاہتا ہے اور وہ قرض دار ہو، تو اس کو حج جانے سے پہلے قرض ادا کرنا ضروری ہے یا نہیں اور قرض ادا کیے بغیر حج  کو جاسکتا ہے یا نہیں؟
جواب:
   صورتِ مسئولہ میں اگر اس شخص کے پاس حج کے اخراجات کے علاوہ قرضہ کی ادائیگی کے بقدر مال موجود ہو، تو جانے سے پہلے قرض ادا کرے اورپھر حج کے لیے جائے، لیکن اگر اتنا مال موجود نہ ہو کہ پہلے قرض ادا کرے، اور قرض خواہ مطالبہ کررہا ہو، تو ایسی صورت میں قرض خواہ کی اجازت کے بغیر حج کے لیے جانا جانا مکروہ ہے۔

حوالہ جات:
1.  البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الحج 2/ 332:
   ويكره الخروج للغزو والحج لمديون إن لم يكن له مال يقضي به إلا أن يأذن الغريم.
2. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الحج، الباب الأول في فرضية الحج وشراطه 1/ 221:
   ويكره الخروج إلى الغزو والحج لمن عليه الدين، وإن لم يكن عنده مال، ما لم يقض دينه إلا بإذن الغرماء.

واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی

فتوی نمبر:144
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-10-19

 

image_pdfimage_printپرنٹ کریں