@123روزہ میں احتلام ہونےکے بعد قصدًا افطار کرنا
سوال:
ایک شخص کو روزہ کی حالت میں احتلام ہوگیا، اور اس نے مسئلہ دریافت کیے بغیر افطار کر لیا، تو اس صورت میں کفارہ لازم آتا ہے یا نہیں؟
جواب:
مذکورہ صورت میں اگر اس شخص کو یہ معلوم تھا کہ احتلام ہونے سے روزہ نہیں ٹوٹتا اور پھر بھی احتلام کے بعد قصدًا كچھ کھایا پیا، تو اس پر قضاء وکفارہ دونوں لازم ہیں، اور اگر اس کا خیال یہ تھا کہ روزہ کی حالت میں احتلام ہونے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، اور پھر قصدا کچھ کھایا پیا، تو اس پر صرف قضا ہے، کفارہ نہیں۔
حوالہ جات:
لما في الدر المختار للحصكفي، كتاب الصوم، باب مايفسد الصوم، وما لا يفسد 2/ 406:
(أو أكل) أو جامع (ناسيا) أو احتلم، أو أنزل بنظر، أو ذرعه القيء (فظن أنه أفطر، فأكل عمدا) للشبهة، ولو علم عدم فطره، لزمته الكفارة … (قضى) في الصور كلها (فقط).
وفي المحيط البرهاني لابن مازة الحنفي، كتاب الصوم، الفصل التاسع في ما يصير شبهة في إسقاط الكفارة 3/ 367:
وإذا احتلم فظن أن ذلك أفطره، فإن أكل بعد ذلك متعمدا، فلا كفارة عليه؛ لوجود شبهة.
وفي الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الصوم، باب ما يفسد الصوم، وما لا يفسد 1/ 206:
وإذا احتلم فظن أن ذلك أفطره، فأكل بعد ذلك متعمدا، لا كفارة عليه، هكذا في المحيط، وإن علم حكم الاحتلام كفر.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:143
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-10-18
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)