@123مقروض شخص کا حج کے لیے جانا کیسا ہے؟
سوال:
اگر کوئی شخص حج کو جانا چاہتا ہے اور وہ قرض دار ہو، تو اس کو حج جانے سے پہلے قرض ادا کرنا ضروری ہے یا نہیں، اور قرض ادا کیے بغیر حج کو جاسکتا ہے یا نہیں؟
جواب:
صورتِ مسئولہ میں اگر اس شخص کے پاس حج کے اخراجات کے علاوہ قرضہ کی ادائیگی کے بقدر مال موجود ہو، تو جانے سے پہلے قرض ادا کرے، اور اگر اتنا مال موجود نہ ہو کہ پہلے قرض ادا کرے، اور قرض خواہ مطالبہ کررہا ہو، تو ایسے شخص کے لیے حج پر جانا مکروہ ہے، تاہم اگر قرض خواہ بخوشی اجازت دے، تو پھر مکروہ نہیں ہوگا ۔
حوالہ جات:
لما في الهداية لعلي بن بكر المرغيناني، كتاب الحج 2/ 153:
ولا بد من القدرة على الزاد والراحلة … ويشترط أن يكون فاضلا عن نفقة عياله إلى حين عوده؛ لأن النفقة حق مستحق للمرأة، وحق العبد مقدم على حق الشرع بأمره.
وفي الجوهرة النيرة لأبي بكر بن علي الحدادي، كتاب الزكاة 1/ 361:
قوله: (فاضلا عن مسكنه وما لا بد منه) كالخادم والأثاث وثيابه وفرسه وسلاحه وقضاء ديونه.
وفي البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الحج 2/ 332:
ويكره الخروج للغزو والحج لمديون وإن لم يكن له مال يقضي به إلا أن يأذن الغريم.
وفي الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الحج، الباب الأول في فرضية الحج وشراطه 1/ 221:
ويكره الخروج إلى الغزو والحج لمن عليه الدين وإن لم يكن عنده مال، ما لم يقض دينه إلا بإذن الغرماء، فإن كان بالدين كفيل، إن كفل بإذن الغريم لا يخرج إلا بإذنهما، وإن كفل بغير إذن الغريم لا يخرج إلا بإذن الطالب وحده، وله أن يخرج بغير إذن الكفيل.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:144
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-10-19
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)