عورت کےلیے تحیۃ الوضو یا تحیۃ المسجد پڑھنے کا حکم:
سوال:
عورت تحیۃ الوضو اور تحیۃ المسجد پڑھ سکتی ہے یا نہیں اور اس کو ثواب ملے گا یا نہیں؟
جواب:
اگر کوئی خاتون کسی مسجد میں مثلا: مسجد حرام یا مسجد نبوی میں نماز ادا کررہی ہو تو اس کے لیے بھی مردوں کی طرح تحیۃ المسجد پڑھنا مسنون ہوگا، تاہم فتنہ کی وجہ اب چونکہ عام مساجد میں ان کے لیے نماز پڑھنے کو ممنوع قرار دیا گیا ہے؛ اس لیے اب جس طرح وہ اعتکاف اپنے گھر کی مسجد میں کرتی ہے اسی طرح وہاں نماز پڑھنے سے پہلے اگر وہ تحیۃ المسجد کی نیت سے دو رکعت ادا کرلے تو اللہ کی ذات سے امید ہے کہ اس کو اجر مل جائے گا، باقی تحیۃ الوضو کے لیے تو چونکہ مسجد شرط نہیں لہذا وضو کے بعد اگر کوئی خاتون تحیۃ الوضو ادا کرے گی تو اس کو پورا ثواب ملے گا۔
حوالہ جات:
1. بذل المجهود لخليل أحمد السهارنفوري، كتاب الصلاة، باب ما جاء في الصلاة عند دخول المسجد 3/ 207:
عن أبي قتادة: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: إذا جاء أحدكم المسجد فليصل سجدتين من قبل أن يجلس.
2. بذل المجهود لخليل أحمد السهارنفوري، كتاب الصوم، باب أين يكون الاعتكاف 8/ 699:
وقال أبو حنيفة: يصح اعتكاف المرأة في مسجد بيته، وهو الموضع المهيَّأ من بيتها لصلاتها، قال: ولا يجوز للرجل في مسجد بيته.
3. فتح الباري لابن حجر العسقلاني، باب بناءالمساجد في البيوت 3/ 170:
وقد روي من حديث هشام بن عروة، عن أبيه، عن عائشة، أن رسول الله – صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ – أمر ببناء المساجد في الدور، وأن تنظف وتطيب.
4. الدر المختار للحصكفي، كتاب الصلاة، باب الوترو النوافل 2/18:
(ويسن تحية) رب (المسجد، وهي ركعتان، وأداء الفرض) أو غيره، وكذا دخوله بنية فرض أو اقتداء (ينوب عنها) بلا نية.
5. رد المحتار لابن عابدين، كتاب الصلاة، باب الوتر والنوافل 2/22:
(قوله وندب ركعتان بعد الوضوء) لحديث مسلم «ما من أحد يتوضأ فيحسن الوضوء ويصلي ركعتين يقبل بقلبه ووجهه عليهما إلا وجبت له الجنة» خزائن.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:140
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-10-15
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)