@123 دوران نماز وضو ٹوٹ جائے تو کیا کرنا چاہیے؟
سوال:
دوران نماز وضو ٹوٹ جائے، لیکن شرم کی وجہ سے ایسی حالت میں نماز پوری کردی، تو شرعا کیا حکم ہے؟
جواب:
نماز کے دوران اگر وضو ٹوٹ جائے، تو ناک یا منہ پر ہاتھ یا کپڑا وغیرہ رکھ کرایسی ہیئت اختیار کرکے نماز سے نکلے کہ دیکھنے والے لوگ یہ سمجھیں کہ شاید نکسیر پھوٹنے کی وجہ سے وضو ٹوٹا ہے اور وضو کرکے واپس اپنی جگہ آکر نماز مکمل کرلے اور اگر صفوں سے باہر نکلنا دشوار ہو تو اپنی جگہ بیٹھا رہے یہاں تک کہ نماز ختم ہو جائے کیونکہ اسی حالت میں نماز کو جاری رکھنا سخت گناہ ہے، بلکہ کفر کا اندیشہ ہے، البتہ شرم وحیا کی وجہ سے اگر نماز کی نیت نہ کرے اور ایسے ہی اوپر نیچے ہوتا رہے تو امید ہے کہ گنہگار نہیں ہوگا۔
حوالہ جات:
لما في سنن أبو داؤد، كتاب الصلاة، باب استئذان المحدث للإمام، الرقم: 1114:
عن عائشة رضي الله عنها قالت: قال النبي صلى الله عليه وسلم: إذا حدث أحدكم في صلاته، فليأخذ بأنفه، ثم لنيصرف.
وفي الفتاوي قاضي خان لحسن بن منصور الأوزجندي، كتاب السیر، باب یکون کفرا اي اعلم وما لا يكون 3/ 359:
ولو صلى بغير طهارة عمدا، قال صدر الشهيد حسام الأئمة: يكون كفرا وفي الصلاة إلى غير القبلة عمدا قال لا يكون كفرا، وذكر شمس الأئمة السرخسي رحمه الله الصلاة بغير طهارة عمدا معصية، ولم يقل كفرا، وقال شمس الأئمة الحلواني رحمه الله: يكون كفرا عند المشايخ، قال: وهكذا روي عن أبي حنيفة وأبي يوسف رحمهما الله في النوادر، وقال في الطاهر الرواية لا يكون كفرا، قال رضي الله عنه: وإنما اختلفو إذا لم يكن على وجه الاستخفاف بالدين، فإن كان على وجه الاستخفاف بالدين، ينبغي أن يكون كفرا عند الكل.
وفي الدر المختار للحصكفي مع الرد، كتاب الطهارة 1/ 81:
وبه ظهر أن تعمد الصلاة بلا طهر غير مكفر كصلاته لغير القبلة أو مع ثوب نجس.
وقال ابن عابدين تحت قوله: بل لمجرد الغسل أو الجهل فينبغي أن لا يكون كفرا عند الكل.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:134
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-10-12
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)