@123موزوں کی زپ کتنی مقدار میں کھلنے سے مسح ٹوٹتاہے ؟
سوال:
ایک امام صاحب نے موزے پہنے ہوئے تھے، اس کا زپ چار انگلیوں کے بقدر کھلا ہوا تھا، اور امام صاحب نے ان موزوں پر تین نمازیں پڑھائی ھیں، اب ان نمازوں کا کیا حکم ہے؟
جواب:
واضح رہے کہ موزوں کی زپ تین انگلیوں کے بقدر کھل جائے، تو موزوں پر مسح ٹوٹ جاتا ہے، لہذا مذکورہ صورت میں چونکہ امام صاحب کے موزوں کی زپ چار انگلیوں کے بقدر کھل گئی تھی، اس لیے اس نے اس حالت میں جتنی نمازیں پڑھی ہیں ان کا اعادہ لازم ہے۔
حوالہ جات:
لما في غنية المستملي لأبراهيم الحلبي، كتاب الطهارة، باب المسح على الخفين1/ 98:
(و كذالايجوز المسح على خف فيه خرق كبير) … (ما بين منه مقدار ثلث أصابع) … (من أصابع الرجل) … (فإن كان) الخرق في الخف (أقل) من ذلك (جاز) المسح عليه … (الخرق الكبير إذا كان فوق الكعب لا يمنع) لأن ستر الخف لما فوق الكعب ليس بشرط لجواز المسح.
وفي المحيط البرهاني لابن مازه الحنفي، كتاب الطهارة، الفصل السادس في المسح على الخفين 1/ 342:
وإن كان خرج منهما شيئ من مواضع الوضوء، نحو الكعب وغيره، فإن كان ما خرج نحو ثلاث أصابع، من أصغر أصابع الرجل، لايجوز المسح عليهما.
وفي التاتارخانية لعالم بن علاء الهندي، كتاب الطهارة، فصل المسح على الخفين 1/ 410:
والحد الفاصل بین الیسیر والکثیر أن الخرق إذا كان قدر أصبع أو أصبعين فهو يسير، وإن كان قدر ثلاث أصابع جاز المسح عليه، وإن كان إنفتاحه ثلاث أصابع يظهر منه أطراف ثلاث أصابع من أصغر أصابع الرجل، لايجوز.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:133
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-10-11
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)