سفر سے واپسی پر انسان کب مقیم بنتا ہے؟:
سوال:
مردان کا کوئی شخص راولپنڈی جائے، اور واپسی میں جب وہ سوات موٹروے پر آکر بخشالی کے قریب والے انٹر چینج پر عصر کی نماز پڑھنا چاہے، تو قصر پڑھے گا یا پوری نماز پڑھے گا؟
جواب:
مسافر آدمی اس وقت مقیم سمجھا جاتا ہے، جب وہ اپنے شہر کے حدود میں داخل ہو جائے، آج کل فقہاء نے حدود شہر کی تعیین کسی شہر کے میونسپل کمیٹی سے کیا ہے اورمذکورہ صورت میں بخشالی انٹر چینج چونکہ مردان کے میونسپل کمیٹی کے حدود سے باہر ہے، اس وجہ سے وہ مسافر ہوگا، اور نماز ِقصر ادا کرے گا، البتہ اگر یہ شخص انٹرچینج کے قریب آبادی کا رہنے والا ہے، تو انٹرچینج سےداخل ہو کر وہ مقیم بن جائے گا اور پوری نماز ادا کرے گا۔
حوالہ جات:
1. الدر المختار للحصكفي، كتاب الصلاة، باب: صلاة المسافر 2/ 728:
(من خرج من عمارة موضع إقامته)… (قاصدا)… (ميسرة ثلاثة أيام ولياليها)… (بالسير الوسط مع الاستراحات المعتادة)… (صلى الفرض الرباعي ركعتين)… (حتى يدخل موضع مقامه) إن سار مدة السفر، وإلا فيتم بمجرد نية العود؛ لعدم استحكام السفر.
قال ابن عابدين تحت قوله: (حتى يدخل موضع مقامه) أي: الذي فارق بيوته سواء دخله بنية الاجتياز أو دخله لقضاء حاجته؛ لأن مصره متعين للإقامة فلا يحتاج إلى نية، جوهرة، ودخل في موضع المقام ما ألحق به كالربض كما أفاده القهستاني.
قوله: (إن سار إلخ) قيد لقوله : ”حتى يدخل“ أي: إنما يدوم على القصر إلى الدخول إن سار ثلاثة أيام.
2. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، کتاب الصلاة، باب صلاة المسافر 1/ 153:
وكذا إذا عاد من سفره إلى مصره لم يتم حتى يدخل العمران.
3. البحر الرائق لزين الدين ابن نجيم، كتاب الصلاة، باب المسافر 2/ 226:
وکذا إذا عاد من سفره إلى مصر لم يتم حتى يدخل العمران.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:125
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-10-9
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)