پینٹ یا ڈسٹمپر شدہ دیوار پر تیمم کرنا:
سوال:
جس دیوار پر پینٹ یا ڈسٹمپر وغیرہ لگا ہوا ہوایسی دیوار پر تیمم کرنا درست ہے یا نہیں؟
جواب:
کسی چیز سے تیمم کے جواز کے لیے اصول یہ ہیں کہ تیمم ان چیزوں سے کرنا درست ہے جو پاک ہونے کے ساتھ ساتھ زمین کی جنس میں سے ہوں، زمین کی جنس سے ہونے کی علامت یہ ہے کہ وہ جلانے سے راکھ نہ بنے اور پگھلانے سے پگھلے نہیں، جیسے ریت، اینٹ ، سنگ مرمر، ماربل وغیرہ اور اگر زمین کی جنس سے نہ ہوں یعنی جلانے سے جل کر راکھ ہوجائیں یا پگھلانے سے پگھل جائیں، جیسے سونا، چاندی، لکڑی، کپڑا، شیشہ، لوہا، تانبا، اناج وغیرہ، تو ایسی چیزوں سے تیمم کرنے کے لیے شرط یہ ہے کہ ان پر گرد و غبار موجود ہو، چونکہ پینٹ اور ڈسٹمپر آگ میں جلانے سے جل جاتے ہیں، اس لیے مذکورہ صورت میں یینٹ یا ڈسٹمپر کی ہوئی دیوار پر گرد وغبار موجود ہو تو اس پر تیمم کرنا درست ہے ورنہ درست نہیں۔
حوالہ جات:
1. الدرالمختارللحصكفي، كتاب الطهارة، باب التيمم 1/ 451:
(أو نفساء بمطهر من جنس الأرض وإن لم يكن عليه نقع) أي: غبار.
قال ابن عابدين تحت قوله: (من جنس الأرض) الفارق بين جنس الأرض وغيره، أن كل ما يحترق بالنار، فيصير رماداً كالشجر والحشيش،أو ينطبع، ويلين كالحديد والصفر والذهب والزجاج ونحوها، فليس من جنس الأرض.
2. بدائع الصنائع للكاساني، كتاب الطهارة، بيان ما يتيمم 1/ 182:
ويجوز التيمم بالغبار بأن ضرب يده على ثوب أو لبد أو صفة سرج، فارتفع غباراً، وكان على الذهب أو الفضة أو على الحنطة أو الشعير أو نحوها غبار فتيمم به أجزأه في قول أبي حنيفة ومحمدؒ.
3. الفتاوى التاتارخانية لعالم بن علاء الهندي، كتاب الطهارة، الفصل الخامس في التيمم 1/ 374:
ولا يجوز التيمم بما ليس من جنس الأرض نحو الذهب والفضة والرصاص والزجاجة والحنطة والشعير وسائر الحبوب والأطعمة، وفي الخلاصة: والبورق، وفي الظهيرية: والعنبر والكافور والمسك والحناء، وفي السراجية: والنشارة… وقالو أيضا في الحنطة والشعير وسائر الحبوب إذا كان عليه غبار، جاز التيمم، وإنه صحيح أيضا.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:119
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-10-6
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)