موزوں پر مسح کی مدت ختم ہونے سے پہلے اتارنے کا حکم:
سوال:
موزوں پر مسح کرنے کے بعد ان کو اتاردیا، تو پاؤں دھوئے بغیر ان کو پہن کر مسح کرنا درست ہے؟
جواب:
موزوں پر مسح کرنے کے بعد اگر با وضو ہونے کی حالت میں ان کو اتار دیا، تو صرف پاؤں دھو کر موزہ پہننا درست ہے، اور اگر بے وضو ہونے کی حالت میں اتاردیا تو دوبارہ وضو کرکے پہننا ضروری ہے، لہذا مذکورہ صورت میں پاؤں دھوئے بغیر موزے پہننا درست نہیں۔
حوالہ جات:
1. بدائع الصنائع للكاساني، كتاب الطهارة، مطلب بيان مدة المسح 1/ 88:
ومنها: نزع الخفين؛ لأنه إذا نزعها فقد سرى الحدث السابق إلى القدمين، ثم إن كان محدثا يتوضأ بكماله، ويصلي، وإن لم يكن محدثا يغسل قدميه لا غير، ولا يستقبل الوضوء.
2. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الطهارة، باب المسح على الخفين 1/ 39:
وإذا نزع الخف، وهو طاهر لا يجب عليه، إلا غسل رجليه، وكذا إذا انقضت مدة مسحه، هكذا في الهداية.
3. المبسوط لشمس الدين السرخسي، كتاب الطهارة، باب المسح على الخفين 1/ 102:
وإن مسح على الخفين، ثم نزع أحدهما، انتقض مسحه في الرجلين، وعليه غسلهما.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:118
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-10-5
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)