کیا رنگساز کے لیے بوقتِ وضو ہاتھوں سے پینٹ ہٹانا ضروری ہے؟:
سوال:
فرنیچر پالش کرنے والوں کے لیے کیا حکم ہے، یعنی اگر وہ کام کے دوران نماز کے لیے وضو کرنا چاہیں، تو ان کا وضو ہو جائےگا یا نہیں؟
جواب:
فرنیچر پالش میں اگر ایسے کمیکلزاستعمال ہوئے ہوں، جو جسم دار نہ ہوں، بلکہ ان کے نیچے پانی بآسانی پہنچ جاتا ہو، تو ان کے ہوتے ہوئے وضو اور غسل کرنا درست ہے، اوراگر وہ جسم دار ہوں تو ان کے ہوتے ہوئے وضو اور غسل کرنا درست نہیں، تاہم اگر ان کو ہرنماز کے لیے ہاتھوں سے چھڑانے میں بہت دقت اور حرج ہو، تو ایسی صورت میں ان کو ہٹائے بغیر بھی وضو ادا ہوجائے گا۔
حوالہ جات:
1. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الطهارة، الفصل الأوّل في الوضوء 1/ 4:
إن بقي من موضع الوضوء قدر رأس إبرة، أو لزق بأصل ظفره طين يابس، أو رطب، لم يجز؛ لأن التحرز عنه ممكن…وفي الجامع الصغير سئل أبو القاسم عن وافر الظفر الذي يبقى في أظفاره الدرن أو الذي يعمل عمل الطين أو المرأة التي صبغت أصبعها بالحناء، أو الصرام، أو الصباغ قال: كل ذلك سواء يجزيهم وضوءهم إذ لا يستطاع الامتناع عنه إلا بحرج، والفتوى على الجواز من غير فصل بين المدني والقروي، كذا في الذخيرة، وكذا الخباز إذا كان وافر الأظفار، كذا في الزاهدي ناقلا عن الجامع الأصغر.
2. حاشية الطحطاوي لأحمد بن محمد الطحطاوي، فصل في تمام أحكام الوضوء 1/63:
“و” لا يمنع “خرء البراغيث ونحوها” كونيم الذباب وصول الماء إلى البدن لنفوذه فيه لقلته وعدم لزوجته، ولا ما على ظفر الصباغ من صبغ للضرورة، وعليه الفتوى.
3. الدر المختارللحصكفي، كتاب الطهارة، فرض الغسل 1/ 317:
(و) لا يمنع (ما على ظفر صباغ و) لا (طعام بين أسنانه) أو في سنه المجوف، به يفتى، وقيل: إن صلبا منع، وهو الأصح.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:105
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-10-2
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)