غلط فہمی کے وجہ سے مقیم کا قصر والی نمازیں پڑھنا:
سوال:
میں اٹک شہر کا رہنے والا ہوں، ٹریننگ کے سلسلہ میں دو مہینوں کے لیے تربیلہ تبادلہ ہوا ہے، اور ہفتے میں ایک بار گھر آتا ہوں، کئی دن میں نے تربیلہ میں پوری نماز پڑھی، مگر بعد میں کسی نے بتایا، کہ آپ یہاں مسافر ہیں، لہذا قصر کیا کریں، بعد میں میں نے قصر شروع کردی، تو میری کونسی نمازیں درست ہیں؟
جواب:
واضح رہے کہ اٹک شہر سے تربیلہ تک بذریعہ موٹروے (74) کلومیٹر اور بذریعہ جی ٹی روڈ (72) کلو میٹر بنتا ہے، اس لیے تربیلہ میں آپ شرعی لحاظ سے مسافر نہیں بنتے، اور آپ کو جس نے مسئلہ بتایا ہے، وہ درست نہیں، چنانچہ آپ نے جو نمازیں پوری پڑھی ہیں،وہ درست ہیں،اورجو نمازیں قصر کرکے پڑھی ہیں، ان نمازوں کا اعادہ کرنا ضروری ہوگا، تاہم اگر آپ کسی ایسے راستے سے تربیلہ آتے ہوں جس کی مسافت سوا ستتر کلومیٹر سے زیادہ بنتی ہو تو پھر آپ کی قصر والی نمازیں درست ہوں گی اور دوسری نمازوں کا اعادہ کرنا ہوگا۔
حوالہ جات:
1. الصحيح البخاري، كتاب الصلاة، باب كيف فرضت الصلاة في الإسراء، الرقم:350:
عن عائشة رضي الله عنها قالت: فرض الله الصلاة حين فرضها ركعتين ركعتين في الحضر والسفر، فأقرت صلاة السفر، وزيد في الصلاة الحضر.
2. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الصلاة، باب المسافر 1/ 137:
أقل مسافة تتغير فيها الأحكام، مسيرة ثلاثة أيام، كذا في التبيين، وهو الصحيح، كذا في جواهر الاخلاطي.
3. غنية المتملي لإبرهيم الحلبي، كتاب الصلاة، باب صلاة المسافر1/ 461:
اعلم أن أقل مدة السفر عندنا، مسافة ثلاثه أيام من أقصر أيام السنة بالسير الوسط، وهو مثل الأقدام، والإبل في البر، واعتدال الريح في البحر.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:43
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-28
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)