:ناپاک کارپٹ کو پاک کرنے کا طریقہ
سوال:
مسجد کے کارپٹ پر ایک بچے نے پیشاپ کیا ہے، اب وہ پیشاپ بالکل خشک ہو چکا ہے، کارپٹ پر اس کا اثر بھی نہیں ہے، تو کیا خشک ہو جانے کی وجہ سے کارپٹ پاک ہو گیا ہے یا نہیں، اگر پاک نہیں ہوا تو پاک کرنے کی کیا صورت ہوگی؟
جواب:
کارپٹ صرف خشک ہونے سے پاک نہیں ہوتا، بلکہ جس جگہ پر بچے نے پیشاپ کیا تھا، اس کا دھونا ضروری ہے اور دھونے کا طریقہ یہ ہے کہ اس ناپاک جگہ کو تین مرتبہ دھویا جائے اور ہر مرتبہ دھو کر اتنی دیر چھوڑ دیا جائے کہ اس سے پانی ٹپکنا بند ہو جائے، پوری طرح سوکھنا ضروری نہیں، تین مرتبہ اس طرح کرنے سے کارپٹ پاک ہو جائے گا، تاہم اگر کارپٹ اٹھا کر دھونے میں دشواری ہو، تو اس کو پاک کرنے کا طریقہ ایک یہ بھی ہے، کہ کسی پاک کپڑے کو پانی میں بھگو کر اس کے ذریعے ناپاک جگہ کو دھویا جائے، پھر کپڑے کوپاک پانی سے دھوکر نچوڑا جائے، پھر پانی میں بھگو کرنجاست کو صاف کیا جائے، اس طرح تین مرتبہ کرنے سے کارپٹ پاک ہو جائے گا۔
حوالہ جات:
1. الفتاوى الھندیة للجنة العلماء، کتاب الطھارة، الفصل الأول في تطهير النجاسات 1/ 42:
وما لا ینعصر یطھر بالغسل ثلاث مرات، والتجفیف فی کل مرة؛ لأن للتجفيف أثرا في استخراج النجاسة، وحدّ التجفيف أن يخليه حتى ينقطع التقاطر، ولا يشترط فيه اليبس، هكذا في التبين، وهذا إذا تشربت النجاسة كثيرا، وإن لم تتشرب فيه، أو تشربت قليلا، يطهر بالغسل ثلاثا، هكذا في محيط السرخسي.
2. بدائع الصنائع للكاساني،كتاب الطهارة، فصل في شرائط التطهير بالماء 1/ 452:
وإن كان مما لا يمكن عصره، كالحصير المتخذ من البوري ونحوه، أي: ما لا ينعصر بالعصر إن علم أنه لم يتشرب فيه، بل أصاب ظاهره، يطهر بإزالة العين، أو بالغسل ثلاث مرات من غير عصر، فأما إذا علم أنه تشرب فيه، فقد قال أبو يوسف: ينقع في الماء ثلاث مرات، ويجفف في كل مرة، فيحكم بطهارته، وقال محمد: لا يطهر أبدا.
3. رد المختار لابن عابدين، كتاب الطهارة، باب الأنجاس 1/ 331:
ما في الخانية قبل هذه المسألة عن أبي جعفر على بدنه نجاسة فمسحها بخرقة مبلولة ثلاثا يطهر لو الماء متقاطرا على بدنه. اهـ. فإنه مع التقاطر يكون غسلا لا مسحا۔۔۔ ولو أريد تطهيرها عاجلا يصب عليها الماء ثلاث مرات وتجفف في كل مرة بخرقة طاهرة.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:23
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-28
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (153)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)

