ناپاک کارپٹ کو پاک کرنے کا طریقہ@123
سوال:
مسجد کے کارپٹ پر ایک بچے نے پیشاپ کیا ہے، اب وہ پیشاپ بالکل خشک ہو چکا ہے، کارپٹ پر اس کا اثر بھی نہیں ہے، تو کیا خشک ہو جانے کی وجہ سے کارپٹ پاک ہو گیا ہے یا نہیں، اگر پاک نہیں ہوا تو پاک کرنے کی کیا صورت ہوگی؟
جواب:
واضح رہے کہ کارپٹ صرف خشک ہونے سے کارپٹ پاک نہیں ہوتا ہے، بلکہ جس جگہ پر بچے نے پیشاپ کیا تھا، اس کا دھونا ضروری ہے اور دھونے کا طریقہ یہ ہے کہ اس ناپاک جگہ کو تین مرتبہ دھویا جائے اور ہر مرتبہ دھو کر اتنی دیر چھوڑ دیا جائے کہ اس سے پانی ٹپکنا بند ہو جائے، پوری طرح سوکھنا ضروری نہیں، تین مرتبہ اس طرح کرنے سے کارپٹ پاک ہو جائے گا، تاہم اگر کارپٹ اٹھا کر دھونے میں دشواری ہو، تو اس کو پاک کرنے کا طریقہ ایک یہ بھی ہے، کہ کسی پاک کپڑے کو پانی میں بگھو کر اس کے ذریعے ناپاک جگہ کو دھویا جائے یہاں تک کہ ناپاکی دور ہو جائے، تو کارپٹ پاک ہو جائے گا۔
حوالہ جات:
لما في الفتاوى الھندیة للجنة العلماء، کتاب الطھارة، الفصل الأول في تطهير النجاسات 1/ 42:
وما لا ینعصر یطھر بالغسل ثلاث مرات، والتجفیف فی کل مرة؛ لأن للتجفيف أثرا في استخراج النجاسة، وحدّ التجفيف أن يخليه حتى ينقطع التقاطر، ولا يشترط فيه اليبس، هكذا في التبين، وهذا إذا تشربت النجاسة كثيرا، وإن لم تتشرب فيه، أو تشربت قليلا، يطهر بالغسل ثلاثا، هكذا في محيط السرخسي.
وفي بدائع الصنائع للكاساني،كتاب الطهارة، فصل في شرائط التطهير بالماء 1/ 452:
وإن كان مما لا يمكن عصره، كالحصير المتخذ من البوري ونحوه، أي: ما لا ينعصر بالعصر إن علم أنه لم يتشرب فيه، بل أصاب ظاهره، يطهر بإزالة العين، أو بالغسل ثلاث مرات من غير عصر، فأما إذا علم أنه تشرب فيه، فقد قال أبو يوسف: ينقع في الماء ثلاث مرات، ويجفف في كل مرة، فيحكم بطهارته، وقال محمد: لا يطهر أبدا.
وفي رد المختار لابن عابدين، كتاب الطهارة، باب الأنجاس 1/ 331:
(وقدر) ذلك لموسوس (بغسل وعصرثلاثا) أو سبعا (فیما ینعصر) مبالغا بحيث لا يقطر… (و) قدر (بتثلیث جفاف) أي: انقطاع تقاطر (في غيره) أي غير منعصر مما يتشرب النجاسة، وإلا فبقعلها كما مر، وهذا كله إذا غسل في إجانة أما لو غسل في غدير أو صب عليه ماء كثير، أو جرى عليه الماء طهر مطلقا بلا شرط عصر، وتجفيف، وتكرار غمس، هو المختار.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:23
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-28
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)