آخری قعدہ کرکےبھولےسے کھڑا ہونا:
سوال:
کوئی شخص چار رکعت والی نماز میں آخری قعدہ کرکے بھولے سے کھڑا ہوگیا، پھر یاد آنے پربیٹھ گیا، اب یہ شخص تشہد پڑھ کر سجدۂ سہو کرے گا، یا بیٹھتے ہی سجدہ سہو کرے گا؟
جواب:
مذكوره صورت میں اس شخص كے ليے دوبارہ تشہد پڑھنے کی ضرورت نہیں، بلکہ بیٹھتے ہی سجدۂ سہو کرے، اور سجدۂ سہو کے بعد التحیات وغیرہ پڑھ کر سلام پھیر دے۔
حوالہ جات:
1. الدر المختار للحصكفي مع رد المحتار، كتاب الصلاة، باب سجود السهو 2/ 667:
(وإن قعد في الرابعة)، مثلا قدر التشهد (ثم قام، عاد، وسلم) ولو سلم قائما صح … (وسجد للسهو) في الصورتين.
قال ابن عابدين تحت قوله: (عاد، وسلم)، أي: عاد للجلوس؛ لما مر أن دون الركعة محل الرفض، وفيه إشارة إلى أنه لا يعيد التشهد.
2. أيضا، كتاب الصلاة، باب سجود السهو 2/ 651:
(ویجب) … سجدتان، ويجب أيضا (تشهد وسلام)؛ لأن سجود السهو يرفع التشهد دون القعدة لقوتها.
3. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الطهارة، الباب الثاني عشر في سجود السهو 1/ 129:
رجل صلى الظهر خمسا، وقعد في الرابعة قدر التشهد، إن تذكر قبل أن يقيد الخامسة بالسجدة، أنها الخامسة، عاد إلى القعدة وسلم، هكذا في المحيط، ويسجد للسهو، وكذا في السراج الوهاج.
4. الجوهرة النيرة لأبي بكر الحدادي، كتاب الصلاة، باب سجود السهو 1/ 202:
(وإن قعد في الرابعة قدر التشهد، ثم قام إلى الخامسة، ولم يسلم يظنها القعدة الأولى، عاد إلى القعود ما لم يسجد في الخامسة، ويسلم، ويسجد للسهو)؛ لأن التسليم في حالة القيام غير مشروع في الصلاة المطلقة، فإن سلم قائما، لا تفسد صلاته، ولو عاد لايعيد التشهد.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:104
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-20
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)