بس کی دیوار پر تیمم کرنے کا حکم:
سوال:
ایک شخص بس میں سفر کر رہا ہے، نماز کا وقت آگیا، بس میں وضو کا انتظام نہیں ہے اور ڈرائیور بس نہیں روکتا، تو یہ شخص بس کی دیوار پر تیمم کرسکتا ہے یا نہیں؟
جواب:
بس کی دیوار پر اگر گردوغبار موجود ہو، تو اس پر تیمم کرنا جائز ہے، لیکن نماز بہر صورت کھڑے ہو کر اور قبلہ رخ پڑھنا ضروری ہے، تاہم اگر بس ميں کھڑے ہوکر یا قبلہ رخ پڑھنا ممکن نہ ہواور درائیور بس روکنے کے لیے آمادہ نہ ہو، تو ایسی صورت میں سیٹ پر بیٹھ کر نماز پڑھ لے اور بعد میں اس کی قضا کرلے، اور اگر بس کی دیوار پر گردوغبار نہ ہو تو تیمم کیے بغیر سیٹ پر بیٹھ کر تشبہ بالمصلین کرے یعنی ایسی ہیت احتیار کرے جیسا کہ وہ نماز پڑھ رہا ہو لیکن اس میں نہ نماز کی نیت کرے اور نہ قراءت وغیرہ اور بعد میں اس نماز کا اعادہ کرلے۔
حوالہ جات:
1. الهداية، كتاب الطهارة، باب التيمم 1/ 671:
ویجوز التیمم عند أبي حنيفة ومحمدرحمهماالله بكل ما كان من جنس الأرض كالتراب والرمل والحجر والجص … وكذا يجوز بالغبار.
2. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الطهارة، الباب الرابع في التيمم 1/ 27:
ويجوز بالغبار مع القدرة على الصعيد، كذا في السراج الوهاج، وهو الصحيح، وصورة التيمم بالغبار: أن يضرب بيده ثوبا أو لبدا أو وسادة أو ما أشبهها من الأعيان الطاهرة التي عليها غبار، فاذا وقع الغبار على يده، تيمم، أو ينفض ثوبه حتى يرتفع غباره، فيرفع يديه في الغبار في الهواء، فاذا وقع الغبار على يديه، تيمم، كذا في المحيط.
3. الدر المختار للحصكفي، كتاب الطهارة 1/ 472 :
(والمحصور فاقد) الماء والتراب (الطهورين) بأن حبس في مكان نجس، ولا يمكنه إخراج تراب مطهر، وكذا العاجز عنهما؛ لمرض (يؤخرها عنده، وقالا: يتشبه) بالمصلين وجوبا، فيركع ويسجد، إن وجد مكانا يابسا وإلا يومئ قائما، ثم يعيد كالصوم (به يفتى وإليه صح رجوعه) أي: الإمام۔
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:106
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-20
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)