نمازکے فساد کی صورت میں سنتوں کی قضا کا حکم:
سوال:
امام صاحب نے عشاء کی نماز پڑھائی اور لوگوں نے فرض کے بعد سنتیں بھی پڑھ لیں، پھر کسی عذرکی وجہ سے نماز فاسد ہونے کا پتہ چلا، تو جن لوگوں نے سنتیں پڑھی ہیں، اب وہ لوگ سنتیں بھی دوبارہ پڑھیں گے یا نہیں؟
جواب:
مذکورہ صورت میں اگر اس نماز کا اعادہ وقت کے اندر اندر ہو رہا ہو، تو فرض نماز کے ساتھ سنتیں بھی پڑھیں، اور اگر وقت نکلنے کے بعد ہو رہا ہو تو سنتیں دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں۔
حوالہ جات:
1. فتاوى التاتارخانيه لعالم بن علاء الهندى، كتاب الصلاة، الفصل قضاء الفائتة 2/ 450 :
وفي الكافي: ولو صلى العشاء بلا وضوء، ثم توضأ، وصلى السنة والوتر، ثم علم أنه صلى العشاء بلا وضوء، يعيد العشاء عنده والسنة، ولا يعيد الوتر، وعندهما يعيد الوتر أيضا.
2. المحيط البرهاني لابن مازة الحنفي، كتاب الصلاة، الفصل الحادي عشر: التطوع قبل الفرض وبعده 2/ 235:
وسائر النوافل إذا فاتت عن وقتها لا تقضى بالإجماع، سواء فاتت مع الفرض أو بدون الفرض، هذا هو المذكور في ظاهر الرواية.
3. البحر الرائق لزين الدين ابن نجيم، كتاب الصلاة، باب إدراك الفريضة 2/ 131:
(ولم تقض إلا تبعاً) أي: لم تقض سنة الفجر إلا إذا فاتت مع الفرض فتقضي تبعا للفرض، سواء قضاها مع الجماعة أو وحده؛ لأن الأصل في السنة أن لا تقضي لاختصاص القضاء بالواجب.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:100
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-20
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)