چوری یا ڈکیتی میں مارےجانے والے کی نمازِ جنازہ کا حکم:
سوال:
اگر کوئی شخص چوری یا ڈکیتی میں مارا جائے، تو اس کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟
جواب:
اگر کوئی شخص ڈکیتی کے دوران مارا جائے، تو اس کو زجرا نہ غسل دیا جائے اور نہ نمازِ جنازہ پڑھی جائے، البتہ اگر بعد ميں ان كو قتل كيا جائے يا خود مرجائيں تو ان كو غسل ديا جائے گا اور نماز جنازه بھی پڑھی جائے گی، تاہم اگر چور چوری کرتے ہوئے مارا جائے، تو اس کی نمازِ جنازہ پڑھی جائے گی، لیکن جنازہ میں پیشوا اور مقتدا لوگ شرکت نہ کریں، تاکہ لوگ اس سے عبرت حاصل کر کے اس برے عمل سے اپنے آپ کو بچائیں۔
حوالہ جات:
1. تبيين الحقائق للزيلعي، كتاب الصلاة، باب الشهيد 1/ 596:
قالؒ: (لا لبغي وقطع طريق) أي: لا من قتل لأجل بغي، بأن كان مع البغاة، ولا من قتل لأجل قطع طريق، فإنهما لا يغسلان، ولا يصلى عليهما أيضا إهانة لهما … وقيل: هذا إذا قتلا في حالة المحاربة قبل أن تضع الحرب أوزارها، وأما إذا قتلا بعد ثبوت يد الإمام عليهما، فإنهما يغسلان، ويصلى عليهما، وهذا تفصيل حسن أخذ به الكبار من المشايخ.
2. شرح بلوغ المرام لعية سالم، الصلاة خلف السلطان الفاجر ومن نصبه إماماً وهو فاجر 10/88:
وقد جاء في الأثر: (صلوا خلف كل بر وفاجر، وصلوا على كل بر وفاجر) ، فإذا مات فاجر أنقول: هذا فاجر لا نصلي عليه ولانجهزه؟ بل نجهزه، ونصلي عليه؛ لأنه له حقاً علينا في ذلك.
3. الهداية لعلي بن أبي بكر المرغيناني، كتاب الصلاة، باب الشهيد 1/ 434:
ومن قتل من البغاة أو قطاع الطريق، لم يصل عليه؛ لأن عليا رضي الله عنه لم يصل على البغاة.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:93
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-19
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)