محلے کی مسجد چھوڑ کر دوسری مسجد میں نماز پڑھنا:
سوال:
محلے کی مسجد جو بہت چھوٹی ہو جس میں کبھی کبھار صرف دو، یا تین آدمی نماز پڑھتے ہوں، اس میں نماز پڑھنا بہتر ہے یا دوسرے محلے کی جامع مسجد میں جبکہ وہاں با جماعت نماز یقینی ہو اور لوگوں کی تعداد بھی زیادہ ہو؟
جواب:
اگر محلے کی مسجد کا امام صحیح العقیدہ ہو تو اپنے محلہ کی مسجد میں نماز پڑھنا بہتر ہے، اگرچہ اس میں نمازی کم ہوں؛ کیونکہ محلے کی مسجد کو آباد کرنا اہلِ محلہ کے ذمہ داری ہے، اور نمازیوں کا کم ہونا مسجد چھوڑنے کے لیے کوئی معقول عذر نہیں۔
حوالہ جات:
1. غنية المتملي لإبراهيم الحلبي، كتاب الصلاة، فصل في أحكام المسجد 1/ 528:
ومسجد حيه، وإن قل جمعه، أفضل من الجامع، وإن كثر جمعه.
2. خلاصة الفتاوى للطاهر بن عبد الرشيد، كتاب الصلاة 1/ 228:
رجل يصلي في الجامع لكثرة الجمع، ولا يصلي في مسجد حيه، فإنه يصلي في مسجد منزله وإن كان قومه أقل ، وإن لم يكن لمسجد منزله مؤذن، فإنه يؤذن ويصلي، وإن كان هناك واحد، فإن كان لا يحضر أحد، كيف يصنع المؤذن؟ قال يؤذن ويقيم ويصلي وحده … إذا كان إمام الحى زانيا أو آكل الربوا له أن يتحول إلى مسجد آخر.
3. التاتارخانية لعالم بن علاء، كتاب الصلاة، ما يفعل المنفرد إذا أقيمت الصلاة 2/ 314:
رجل له مسجد في محلته أراد أن يحضر المسجد الجامع لكثيرة جمعه، لا ينبغي له أن يحضره ، والصلاة في مسجده أفضل.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:87
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-16
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)