دو دن کے بعد خون کا بند ہونا اور پندرہ دن سے پہلے دوبارہ آنا:
سوال:
ایک عورت کو دو دن خون آیا، پھر دس دن بند رہا، پھر گیارہویں اور بارہویں دن كو خون آیا، تو اس کو حیض کہا جائے گا یا استحاضہ؟
جواب:
واضح رہے کہ دو حیضوں کے درمیان پاکی کی مدت کم ازکم پندرہ دن ہے، لہذا مذكوره صورت میں اگرعورت کو پہلی مرتبہ خون آیا ہو یا اس کی عادت دس دن کی ہو، تو پہلے دس دن حیض شمار کيے جائیں گے، اور باقی استحاضہ، اور اگرعادت دس دن سے کم ہو، توعادت كے ايام تک حیض شمار ہوگا اور باقی استحاضہ۔
حوالہ جات:
1. فتح القديرلابن الهمام، كتاب الطهارة، باب الحيض 1/ 175:
و روى أبويوسف عنه، وبه أخذ أن الطهر إذا كان أقل من خمسة عشر لا يفصل … فلو رأت مبتدأة يوما دما، وأربعة عشر طهرا، ويوما دما، كانت العشرة الأولى حيضا، يحكم ببلوغها به، ولو رأت المعتادة قبل عادتها يوما دما وعشرة طهرا ويوما دما، فالعشرة التي لم تر فيها الدم حيض، إن كان عادتها عشرة، فإن كانت أقل، ردت إلى أيامها.
2. البحرالرائق لزين الدين بن نجيم، كتاب الطهارة، باب الحيض 1/ 356:
فالأصل عند أبي يوسف، وهو قول أبي حنيفة الآخر على ما في المبسوط، أن الطهر المتخلل بين الدمين، إذا كان أقل من خمسة عشر يوما، لا يصير فاصلا، بل يعد كالدم المتوالي.
3. الفتاوى السراجية لعلي بن عثمان، كتاب الطهارة، باب الحيض والنفاس، ص:50:
الطھرالمتخلل بین الدمین في مدة الحيض كالدم الجاري.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:81
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-15
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)