باپردہ جگہ نہ ملنے کی صورت میں غسل کی جگہ تیمم کرنا:
سوال:
ایک شخص پر غسل فرض ہے، لیکن لوگوں کا ہجوم ہے اور پردے کا انتظام نہیں ہے، تویہ شخص تیمم کرسکتا ہے یا نہیں؟
جواب:
کسی شخص پر غسل واجب ہو اور وہاں پرپانی موجود ہو، لیکن نہانے کے لیے باپردہ جگہ نہ ہو، تو اگر مرد مردوں کے درمیان ہو یا عورت عورتوں کے درمیان ہو، تو ان پر غسل کرنا واجب ہے، بشرطیکہ کسی کپڑے سے عورت كو چھپایا جائے، اگر مرد مردوں کے سامنے اور عورت عورتوں کے سامنے اتنا سترعورت بھی نہ کرسکے جو ان کے لے ضروری ہے، توایسی صورت میں نہانا جائز نہیں، بلکہ تیمم کرنا ضروری ہے ۔
حوالہ جات:
لمافي الحلبي الكبير لإبراهيم الحلبي،كتاب الطهارة، باب الغسل، ص: 45:
وفي القنية: عليه من الغسل وهناك رجال، لا يدعه، وإن رأوه، ويختار ما هو أستر، والمرأة تؤخره، يعني: إن كانت بين الرجال، والمرأة بين النساء كرجل بين الرجال.
2. البحرالرائق، باب الأنجاس 232/1:
المرأة إذا وجب عليها الغسل، ولا تجد سترة، وهناك رجال تؤخر الغسل قلت: ولعل محمل هذا إذا لم يمكنها الاغتسال في القميص الذي عليها، اللهم إلا أن يقال في إلزامها الاغتسال في القميص ونحوه حرج وإنه مرفوع شرعا فيلحق بالعجزإلخ.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:84
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-15
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)