عورت کی شرمگاہ میں انگلی داخل کر نے سے وجوب غسل میں تفصیل
سوال:
ایک مرد نے قصدا عورت کی شرمگاہ میں انگلی داخل کردی، تو ايسی عورت پر غسل واجب ہوگا یا نہیں؟
جواب:
اگریہ عمل علاجا ہو اور عورت کے اندر شہوت پیدا نہیں ہوئی تو محض انگلی داخل کرنے سے غسل واجب نہ ہوگا، لیکن اگر لذت حاصل کرنے کے لیے اس طرح کیا جائے تو احتیاطا عورت پر غسل واجب ہوگا، اگرچہ منی نہ نکلے۔
حوالہ جات:
لما في الحلبي الكبير إبراهيم الحلبي، كتاب الطهارة، باب الغسل، ص: 40:
وفي وجوب الغسل بإدخال الإصبع في القبل أو الدبر خلاف، والأولى أن يوجب في القبل، إذا قصد الإستمتاع لغلبة الشهوة فيهن غالبة، فيقام السبب مقام المسبب، وهو الإنزال دون الدبر، لعدمها.
وفي رد المحتار لابن عابدين، كتاب الطهارة، باب الغسل 1/ 335:
رجل أدخل إصبعه في دبره وهو صائم، اختلف في وجوب الغسل والقضاء، والمختار أنه لايجب الغسل ولا القضاء؛ لأن الإصبع ليس آلة للجماع فصار بمنزلة الخشب، ذكره في الصوم، وقيد بالدبر؛ لأن المختار وجوب الغسل في القبل إذا قصد الاستمتاع؛ لأن الشهوة فيهن غالبة، فيقام السبب مقام المسبب، دون الدبر لعدمها.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:83
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-15
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)