دورانِ نماز سامنے والی دیوار پرلکھی ہوئی تحریر پڑھنا:
سوال:
نماز کے دوران سامنے والی دیوار پر لکھے ہوئے کلمات پر نظر پڑی اور الفاظ کو زبان سے ادا نہ کیا ہو، تو کیا اس سے نماز پر کوئی اثر پڑے گا یا نہیں؟
جواب:
نماز کے دوران دیوار پر لکھی ہوئی تحریر پر نظر پڑنے سے اس وقت تک نماز فاسد نہیں ہوتی جب تک کہ اس کو زبان سے ادا نہ کیا جائے، لیکن اگر دل ہی دل میں پڑھ لے، جس سے اس کا مطلب سمجھ میں آجائے، تو اس سے نماز فاسد نہیں ہوگی، تاہم قصدا ایسا کرنا مکروہ اور برا ہے۔
حوالہ جات:
1. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الصلاة، الباب السابع فيمايفسدالصلاة، ومايكره فيها 2/ 101:
إذا كان المكتوب على المحراب غير القرآن فنظر المصلي إلى ذلك، وتأمل، وفهم، فعلى قول أبي يوسف لا تفسد، وبه أخذ مشايخنا، وعلى قياس قول محمد تفسد، كذا في الذخيرة، والصحيح أنها لا تفسد صلاته بالإجماع.
2. فتح القدير لابن الهمام، كتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة ومايكره 1/ 413:
ولو نظر إلى مكتوب، وفهمه فالصحيح أنه لا تفسد صلاته بالإجماع.
3. تبيين الحقائق لعثمان بن علي الزيلعي، كتاب الصلاة، باب مايفسد الصلاة، ومالا يكره فيها1/ 399:
قال رحمه الله: (ولونظر إلى مكتوب، وفهمه…) لا تفسد الصلاة بهذه الأشياء، أما النظر إلى المكتوب وفهمه فلأنه ليس بعمل مناف للصلاة، ولافرق بينا المستفهم وغيره.
4. حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح، كتاب الصلاة، فصل في ما لا يفسد الصلاة ص:123:
(لونظر المصلي إلى مكتوب، وفهم) سواء كان قرآنا، أو غيره، قصد الاستفهام أو لا، أساء الأدب، ولم تفسد الصلاته؛ لعدم النطق بالكلام.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:85
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-15
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)