مسجد کے متصل گھر کی چھت پر امام کی اقتدا کرنا:
سوال:
اگر کوئی شخص مسجد کے متصل گھر کی چھت پر امام کی اقتداء میں نماز پڑھ رہا ہو، تو اس کی نماز ہوجائے گی یا نہیں؟
جواب:
نماز باجماعت کے صحیح ہونے کے لیے امام اور مقتدی کے مکان کا متحد یعنی ایک ہونا شرط ہے، ورنہ اقتداء درست نہیں ہوگی، چونکہ مذکورہ صورت میں مکان کی چھت مسجد کے ساتھ متحد نہیں اس لیے اس پرکھڑے ہوکر امام کی اقتدا میں نماز پڑھنا درست نہیں۔
حوالہ جات:
1. الهنديه للجنة العلماء، كتاب الصلاة، باب الإمامة1/ 97:
وإن قام على سطح داره المتصل بالمسجد لا يصح إقتداؤه، وإن كان لا يشتبه عليه حال الإمام.
2. خلاصة الفتاوي للطاهر بن عبد الرشيد، كتاب الصلاة 1/ 150، 151:
وإن قام على سطح داره، وداره متصلة بالمسجد لا يصح الإقتداء وإن كان لا يشتبه عليه حال الإمام.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:61
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-14
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)