وضو میں کان اور ناک کے سوراخ میں پانی پہنچانے کا حکم:
سوال:
کسی عورت کے کان يا ناک میں سوراخ ہو، تو وضو کرتے ہوئے اس میں پانی پہنچانا ضروری ہے یا نہیں؟
جواب:
وضو کے دوران کانوں کا دھونا فرض نہیں ہے، لہذا کانوں کے سوراخ میں پانی پہنچانا بھی ضروری نہیں ہے، جبکہ ناک کے سوراخ میں اگر وضو کرتے وقت پانی اوپر بہانے سے سوراخ کے اندر پہنچ جاتا ہو تو بہانا کافی ہے اور اگر سوراخ تنگ ہو تو انگلی سے حرکت دینا اور پانی پہنچانا ضروری ہے، لیکن اگر سوراخ بہت زیادہ تنگ ہو یا بند ہو چکا ہو تو اس کو بتکلف کھولنے اور پانی پہنچانے کی ضرورت نہیں۔
حوالہ جات:
1. غنية المتملي لإبراهيم الحلبي، كتاب الطهارة 1/ 42:
(امرأة اغتسلت هل تتكلف في إيصال الماء إلى ثقب القرط أم لا؟) القرط بضم القاف واسكان الراء ما يعلق في شحمة الأذن (قال) أي: محمد في الأصل، وهذا دأب صاحب المحيط يذكر لفظ قال ومراده ذلك، (تتكلف فيه )أي إيصال الماء إلى ثقب القرط (كما تتكلف في تحريك الخاتم إن كان ضيقا) والمعتبر فيه غلبة الظن بالوصول.
2. البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الطهارة 1/ 88:
ولولم يكن قرط، فدخل الماء الثقب عند مروره أجزاه، كالسرةِ وإلا أدخله، كذا في فتح القدير، ولا تتكلف في إدخال شيئ سوی الماء من خشب، ونحوهِ كذا في المعراج.
3. التاتارخانيه لعالم بن علاء الهندي، كتاب الطهارة، فصل في الغسل 1/ 274:
وسئل شيخ الإمام نجم الدين النسفي عن امرأة تغتسل من الجنابة هل تتكلف بإيصال الماء إلى ثقب القرط؟ قال: إن كان القرط فيه، وتعلم أنه لايصل الماء إليه من غير تحريك، فلا بد من التحريك، كما في الخاتم، وإن لم يكن القرط فيه إن كان لا يصل الماء إليه إلا بتكلف، لا تتكلف.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعۃ دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:57
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-13
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)