مسوڑھوں سے خون نکلنے سے وضو کا حکم:
سوال:
وضو کرنے کے بعد اگر مسوڑھوں سے خون نکلے، تو کیا اس سے وضو ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟
جواب:
وضو کرنے کے بعد اگر مسوڑھوں سے خون نکلے اور تھوک کا رنگ غالب ہو یعنی بالکل سرخ ہو، تو وضو ٹوٹ جائے گا، اور اگر تھوک کا رنگ مغلوب یعنی زرد ہو، تو وضو نہیں ٹوٹےگا اور اگر تھوک اور خون کا رنگ برابر ہو یعنی سرخی مائل ہو تو بھی وضو ٹوٹ جائے گا۔
حوالہ جات:
1. الفتاوی الهندیة للجنة العلماء، کتاب الطهارة، فصل في نواقض الوضوء 1/ 11:
وإن خرج من نفس الفم، تعتبر الغلبة بينه وبين الريق، فإن تساويا، انتقض الوضوء، ويعتبر ذلك من حيث اللون، فإن كان أحمر انتقض، وإن كان أصفر لا ينتقض.
2. البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الطهارة، وسننه أي: سنن الوضوء 1/ 69 :
قوله: (أو دما غلب عليه البصاق): معطوف علی البلغم … قيد بغلبة البزاق؛ لأنه لو كان مغلوبا والدم غالب نقض؛ لأنه سال بقوة نفسه، وإن استويا نقض أيضا؛ لاحتمال سيلان بنفسه، أو أساله غيره فوجد الحدث من وجه.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعۃ دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:21
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-11
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)