ہاتھ پر ایلفی وغیرہ لگنے کے صورت میں وضو کرنےکاحکم:
سوال:
ہاتھ پر ایلفی یا سلوشن لگاہوا ہو، تو اس کے ساتھ وضو کا کیا حکم ہے؟
جواب:
ہاتھ پر ایلفی یا سلوشن لگا ہوا ہو، تو وضو سے پہلے اس کا اتارنا ضروری ہے، اس کے ہوتے ہوئے وضو درست نہیں ہوگا، البتہ وہ اتنا سخت لگا ہوا ہو کہ بآسانی جدا نہ ہورہا ہواور زیادہ رکڑنے کی صورت میں کھال اترنے یا زخمی ہونے کا اندیشہ ہو توہٹائے بغیر بھی وضو درست ہوگا۔
حواله جات:
1. المحيط البرهاني لابن مازة الحنفي، كتاب الطهارة، باب الغسل 226/1:
وإذا كان على ظاهر بدنه جلد سمك، أو خبز ممضوغ، قد جف، فاغتسل، ولم يصل الماء إلى ما تحته، لا يجوز.
2. الفتاوی الهندية، كتاب الطهارة، الفصل الأول في فرائض الوضوء 3/1:
وفي الجامع الصغير سئل أبو القاسم عن وافر الظفر الذي يبقى في أظفاره الدرن أو الذي يعمل عمل الطين أو المرأة التي صبغت أصبعها بالحناء، أو الصرام، أو الصباغ قال كل ذلك سواء يجزيهم وضوءهم إذ لا يستطاع الامتناع عنه إلا بحرج والفتوى على الجواز من غير فصل بين المدني والقروي. كذا في الذخيرة وكذا الخباز إذا كان وافر الأظفار. كذا في الزاهدي ناقلا عن الجامع الأصغر.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعۃ دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:48
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-12
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)