جنبی یا حائضہ کا پانی میں ہاتھ ڈالنے کا حکم:
سوال:
جنبی آدمی، حائضہ عورت یا بے وضو شخص برتن میں پڑے ہوئے پانی میں ہاتھ داخل کردے، تو پانی کا کیا حکم ہے؟
جواب:
اگر جنبی يا حائضہ یا بے وضو شخص برتن میں پڑے ہوئے پانی میں ہاتھ ڈالے اور اس کے ہاتھ پر کوئی ظاہری نجاست نہ ہو، تو اس سے پانی ناپاک نہیں ہوتا، تاہم اگر بالٹی سے پانی نکالنے کے لیے کوئی برتن وغیرہ میسر ہو، تو احتیاط اسی میں ہے کہ برتن میں ہاتھ نہ ڈالا جائے، بلکہ اس برتن کے ذریعے سے پانی حاصل کیا جائے۔
حوالہ جات:
1. الهندية للجنة العلماء، كتاب الطهارة، فصل في الماء المستعمل15/1:
المحدث والجنب إذا أدخل يده في الإناء للاغتراف، وليس عليها نجاسة، لا يفسد الماء.
2. بدائع الصنائع للكاساني، كتاب الطهارة، أحكام المياه1/213:
ولو أدخل جنب، أو حائض، أو محدث يده في الإناء قبل أن يغسلها، وليس عليها قذر، أو شرب الماء منه، ففي الاستحسان لا يفسد.
3. غنية المتملي لإبراهيم الحلبي، كتاب الطهارة 1/90:
قال: والمذكور في الفتاوى إن إدخال الجنب، أو المحدث يده في الإناء للاغتراف، أو لرفع الكوز، لايصير الماء مستعملا للضرورة، ولم يذكروا اختلافا، وهو الأصح.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعۃ دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:41
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-05
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)