حالتِ جنابت میں کمپیوٹر کے ذریعے قرآن مجید کی کوئی آیت لکھنا:
سوال:
جنابت کی حالت میں قرآنی آیات بذریعہ کمپیوٹر لکھنا کیسا ہے؟
جواب:
اگر کمپوزر کا ہاتھ اور انگلیاں کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے اسکرین کے اس حصے کو نہ لگیں جہاں قرآنی آیات نظر آرہی ہیں، تو جنابت کی حالت میں قرآن کی کمپوزنگ کرنا جائز ہے، تا ہم احتیاط کا تقاضہ یہ ہے کہ ایسی حالت میں کمپوزنگ نہ کی جائے۔
حوالہ جات:
1. الدر المختار للحصكفي، كتاب الطهارة 1/350:
(و) لا تكره (كتابة قرآن والصحيفة أو اللوح على الأرض عندالثاني) خلافا لمحمد، وينبعي أن يقال: إن وضع على الصحيفة ما يحول بينها وبين يده، يؤخذ بقول الثاني، وإلا فبقول الثالث.
قال ابن عابدين تحت قوله: (خلافا لمحمد)… قال في الفتح: والأول أقيس؛ لأنه في هذه الحالة ماس بالقلم، وهو واسطة منفصلة، فكان كثوب منفصل إلا أن يمسه بيده.
2. الفتاوى التاتارخانية لعالم ابن علاء الهندي، كتاب الطهارة، الفصل الثالث في الغسل 1/292:
وعن أبي يوسف، أنه لا بأس به إذا كانت الصحيفة على الارض؛ لأنه ليس بحامل القرآن ، والكتابة تو جد حرفا حرفا.
3. غنية المتملي لإبراهيم الحلبي، فروع في بعض مسائل الحائض والنفساء والجنب، ص: 50:
وذکر في الجامع الصغير المنسوب إلى قاضي خان: لا بأس للجنب أن يكتب القرآن، والصحيفة، أو اللوح على الأرض، أو الوسادة عند أبي يوسف، خلافا لمحمد؛ لأنه ليس فيه من مس القرآن.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعۃ دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:20
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-08-31
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)