وضو میں مسواک کی جگہ برش یا دنداسہ استعمال کرنا:
سوال:
اگر کوئی شخص وضو میں مسواک کی جگہ ٹوتھ پیسٹ اور برش استعمال کرے، یا کوئی عورت مسواک کی جگہ دنداسہ استعمال کرے، تو اس سے مسواک کی سنیت ادا ہوجائے گی یا نہیں؟
جواب:
مسواک کرنے میں دو الگ الگ سنتیں ہیں، ایک منہ کی صفائی اور دوسری لکڑی کا استعمال، لہذا اگر کسی کے پاس مسواک دستیاب نہ ہو اور مسواک کی جگہ ٹوتھ برش استعمال کرے، تو اس سے منہ کی صفائی کی سنت ادا ہوجائےگی، البتہ مسواک کی خاص لکڑی کے استعمال کی سنت ادا نہ ہوگی، تاہم اگر کوئی عورت مسواک کی جگہ دنداسہ مسواک کی نیت سے استعمال کرے، تو اس سے دونوں سنتیں ادا ہو جائیں گی، کیونکہ عورت کے حق میں دنداسہ مسواک کے قائم مقام ہے۔
حوالہ جات:
1. المحيط البرهاني لابن ماذه الحنفي، كتاب الطهارة، الفصل الأول في الوضوء 1/174:
وينبغي أن يكون السواك من أشجار مرة؛ لأنه يطيب نكهة الفم، ويشد الأسنان، ويقوي اللثة، وليكن رطبا في غلظ الخنصر وطول الشبر، ولا يقوم الإصبع مقام الخشب حال وجود الخشب، فإن لم توجد الخشبة، فحينئذ تقوم الإصبع مقامها.
2. الهندية للجنة العلماء، كتاب الطهارة، الفصل الثاني في سنن الوضوء 1/7:
(ومنها السواك) وينبغي أن يكون من أشجار مرة؛ لأنه يطيب نكهة الفم ويشد الأسنان ويقوي المعدة، وليكن رطبا في غلظ الخنصر وطول الشبر، ولا يقوم الإصبع مقام الخشبة، فإن لم توجد الخشبة، فحينئذ يقوم الإصبع من يمينه مقام الخشبة، كذا في المحيط، والظهرية، والعلك يقوم مقامه للمرأة، كذا في البحر الرائق.
3. الدر المختار للحصكفي، كتاب الطهارة، مطلب في منافع السواك 1/53:
وعند فقده أو فقد أسنانه، تقوم الخرقة الخشنة أو الأصبع مقامه، كما يقوم العلك مقامه للمرأة مع القدرة عليه.
4. البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الطهارة 1/43:
والعلك يقوم مقامه للمرأة؛ لكون المواظبة عليه تضعف أسنانها، فيستحب لها فعله.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعۃ دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:28
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-03
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)