بیوی کو چھونے سے وضو کا حکم:
سوال:
میاں بیوی غسلِ جنابت کے بعد ایک دوسرے کو چھوئیں، یعنی ہاتھ لگائیں یا بوس وکنار کریں، تو کیا اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟
جواب:
بیوی کو صرف چھونے یا بوس وکنار کرنے سے وضو نہیں ٹوٹتا،چاہے شہوت کے ساتھ ہو یا بغیر شہوت کے، البتہ اگر بوس و کنار کرتے وقت شرمگاہ سے مذی خارج ہوجائے تو وضو ٹوٹ جائے گا۔
حوالہ جات:
1. بدائع الصنائع للكاساني،كتاب الطهارة، باب نواقض الوضوء، 1/131:
ولو لمس امرأته بشهوة، أو غير شهوة فرجها، أو سائر أعضائها من غير حائل، ولم ينشر لها، لاينقض عند عامة العلماء.
2. البحرالرائق لابن نجيم، كتاب الطهارة 1/85:
قوله (وامرأة) بالجر عطف على ذكر، أي: مس بشرة المرأة لا ينقض الوضوء مطلقا، سواء كان بشهوة أو لا.
3. الفتاوى التاتارخانية لعالم بن علاء الهندي، كتاب الطهارة، الفصل الثاني مايوجب الوضوء 1/232:
والمذي ينقض، وهو الماء الرقيق الذي يخرج عن الشهوة، وكذا الودي ينقض الوضوء، وهو الماء الأبيض الذي يخرج بعد البول.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعۃ دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:31
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-03
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)