نماز جمعہ میں شرکت کرنےکے لیے تیمم کرنا:
سوال:
کسی کا وضو دورانِ خطبۂ جمعہ ٹوٹ جائے، تو کیا وہ نمازِ جمعہ میں شرکت کے لیے تیمم کرسکتا ہے یا نہیں؟
جواب:
خطبۂ جمعہ کے دوران وضو ٹوٹنے کی صورت میں نماز جمعہ میں شرکت کرنے کے لیے تیمم کرنا درست نہیں ہے، لہذا اطمینان سےوضو کرے، اس کے بعد اگر نماز با جماعت میسرآجائے، تو شریک ہوجائے ورنہ ظہر کی چار رکعت نماز ادا کرلے۔
حوالہ جات:
1. الدر المختار للحصكفي مع رد المحتار، كتاب الطهارة 1/461:
(لا) يتيمم (لفوت جمعة ووقت) ولو وترا لفواتها إلی بدل.
قال ابن عابدين تحت قوله: (لفواتها) أي: هذه المذكورات إلی بدل، فبدل الوقتيات والوتر القضاء، وبدل الجمعة الظهر، فهو بدلها صورة عند الفوات وإن كان في ظاهر المذهب هو الأصل، والجمعة خلف عنه.
2. البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الطهارة 1/277:
قوله: (لا لفوت جمعة ووقت) أي: لا يصح التيمم لخوف فوت صلاة الجمعة، وصلاة مكتوبة، وإنما يجوز التيمم لهما عند عدم القدرة علی الماء حقيقة أو حكما.
3. الفتاوی التاتارخانية لعالم بن علاء الهندي،كتاب الطهارة 1/385:
ولا يتيمم للجمعة وإن خاف الفوت، وفي الخانية: لو أحدث في صلاة الجمعة لا يبنی بالتيمم.
4. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الطهارة 1/31:
والأصل أن كل موضع يفوت فيه الأداء لا إلى خلف، فإنه يجوز له التيمم، وما يفوت إلى خلف لايجوز له التيمم كالجمعة.
والله أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعۃ دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:1
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-08-22
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)