انجکشن لگانے سے وضو ٹوٹنے کاحکم:
سول:
ایک شخص نے انجکشن لگا یا اورخون نہیں دیکھا کہ خون نکلا ہے یا نہیں، تو اس صورت میں وضو ٹوٹ گیا یا نہیں؟
جواب:
واضح رہے کہ انجکشن اگر رگ ميں لگايا جارہا ہو تواس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؛ کیونکہ رگ میں انجکشن لگانے کے لیے کچھ نہ کچھ خون بدن سے نکالنا پڑتاہے، تاکہ رگ کی تعیین ہو سکے اور بدن سے خون نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، اور اگر گوشت میں لگایا جارہا ہو، تو اس سے وضو نہیں ٹوٹتا کیونکہ اس کے لیے بدن سے خون نکالنے کی ضرورت نہیں پڑتی، تاہم گوشت میں انجکشن لگانے کی صورت میں بھی اگر بدن سے خون نکل آئے تو وضو ٹ جائے گا۔
حوالہ جات:
1. الفتاوی الھندية للجنة العلماء، كتاب الطهارة، باب الوضوء 1/11:
ذكر محمدؒ في الأصل: إذا خرج من الجرح دم قليل، ثم خرج أيضا، ومسحه، فإن كان دم بحال لو ترك ما قد مسح منه سال، انتقض وضوءه، وإن كان لا يسيل، لا ينتقض وضوءه، وكذلك إن ألقى عليه رمادا، أو ترابا، ثم ظهر ثانيا وتربه، ثم، وثم، فهو كذلك، يجمع كله، كذا في الذخيرة.
2. فتح القدير لابن الهمام، كتاب الطهارة، فصل في نواقض الوضوء 1/55:
فإن قشر نفطة فسال منها ماء، أو صديد، أو غيره، إن سال من رأس الجرح، نقض، وإن لم يسل، لا ينقض.
3. بدائع الصنائع للكاساني، كتاب الطهارة، باب نواقض الوضوء 1/122:
فأما حكم غير السبيلين من الجرح والقرح، فإن سال الدم، والقيح، والصديد عن رأس الجرح والقرح، ينتقض الوضوء عندنا؛ لوجود الحدث، وهو خروج النجس، وهو انتقال النجس من الباطن إلى الظاهر.
والله أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:8
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-08-24
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)