تعارف
دارالافتاء والتحقیق جامعہ انوارالحرمین مردان ایک دینی ادارہ ہے جو کہ ”مفتی نور بادشاہ صاحب اور مفتی ابوبکر احسان صاحب تلمیذ ”شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم “کی نگرانی میں معرض وجود میں آیا ۔اس ادارہ کے حقیقی اور روحانی موسس ”ابوبکر احسان صاحب“کے والد محترم حضرت مولانا حکیم احسان ندوی رحمہ اللہ ہیں جو کہ ”مولانا ابوالحسن علی ندوی“اور ”حاجی عبد الوہاب صاحب“ کے رفیق خاص تھے اور صوبہ ”کے پی کے “میں تبلیغی محنت کے بانی شمار کئے جاتے تھے۔
ادارہ ہذا میں ا یک سالہ تخصص فی الافتاء کے ساتھ ساتھ تحقیق وتخریج کا کام اور شرعی مسائل کے جوابات دیے جاتے ہیں۔اب تک مختلف کتابوں پر تحقیقی وتخریجی کام کیا جاچکاہے، جس میں درس ترمذی وتقریر ترمذی شرح سنن ترمذی پر حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کی نگرانی میں تحقیقی وتخریجی کام سرفہرست ہے ۔
ایسے ہی تعلیمی کاوشوں کے ساتھ ساتھ حجاج کرام اور معتمرین کوحج وعمرہ تربیتی پروگرامات اور عوام الناس اور یونیورسٹی کے سٹوڈنس کو مختلف مواقع پر دینی وتعلیمی تربیت دینا بھی ادارہ کی خصوصیات میں شامل ہے۔