عشر سے متعلق بعض سوالات:
سوال:
1) ایک نہری زمین ہے اس میں زکوٰۃ کس حساب سے دی جائے گی؟
2) فصل کاٹنے وغیرہ پر جو خرچہ آتا ہےاس کو نکالا جائے گا یا نہیں؟
3) زکوٰۃ مالک زمین پر ہوگی یا زمیندار پر؟
جواب:
1) نہری زمین میں نصف عشر (پیداوار کا بیسواں حصہ ) دینا لازم ہوگا۔
2) پیداوار سے اخراجات نکالے بغیر عشر دیا جائے گا۔
3) اگر مالک زمین نے زمین اجارہ پر دی ہو تو عشر مستاجر (زمیندار) پر آئے گا، اور اگر بٹائی پر دی ہو تو چونکہ عشر پیداوار میں واجب ہوتا ہے اور پیداوار مالک اور زمیندار میں مشترک ہے، اس لیے عشربھی ہرایک پر اپنے حصے کے بقدر آئے گا۔
حوالہ جات:
1. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الزكاة، الباب السادس في زكاة الزرع الثمار 1/ 187:
وما سقي بالدولاب والدالية ففيه نصف العشر … وفي المزارعة على قولهما العشر عليهما بالحصة وعلى قوله على رب الأرض لكن يجب في حصته في عينه وفي حصة المزارع يكون دينا في ذمته … عشرا أو نصفا.
2. رد المحتار لابن عابدين، كتاب الزكاة، باب العشر، فروع في زكاة العشر 2/ 335:
لما في البدائع من أن المزارعة جائزة عندهما، والعشر يجب في الخارج، والخارج بينهما فيجب العشر عليهما.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:708
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-21