رخصتی سے پہلے طلاق دینے کی صورت میں کتنا مہر دینا پڑے گا؟:
سوال:
زید نے اپنی بیوی کو نکاح کے بعد جماع اور خلوت ِصحیحہ سے پہلے طلاق دے دی، تو اب زید کتنا مہر دے گا؟
جواب:
اگر زید نے بوقتِ نکاح مہر مقرر کیا تھا اور ابھی تک خلوتِ صحیحہ نہیں ہوئی تھی کہ زید نے بیوی کو طلاق دے کر فارغ کردیا تو اس پر آدھا مہر واجب ہوگا ۔
حوالہ جات:
1. الدر المختار للحصفكي، كتاب النكاح، باب المهر 3/ 104:
(و) يجب (نصفه بطلاق قبل وطء أو خلوة).
2. الهداية لعلي بن أبي بكر المرغيناني، كتاب النكاح، باب المهر 1 /199:
وإن طلقها قبل الدخول بها والخلوة فلها نصف المسمى.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:655
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-15