قرآن مجید پر سر رکھ کر سونا کیساہے؟:
سوال:
حرم شریف میں بعض لوگ قرآن کو سر کے نیچے رکھ کر سوجا تے ہیں، کیا اس طرح کرنا جائز ہے؟
جواب:
قرآن کریم کو اللہ تعالی نے سمجھ کر پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کے لیے بھیجا ہے، اور اس کی تعظیم کا ہمیں حکم دیا ہے، لہذا قرآن کریم کو سر کے نیچے رکھ کر سونا خلا ف ادب ہونے کی وجہ سے مکروہ ہے۔
حوالہ جات:
1. قال الله تعالى:
وَمَنْ يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوبِ. الحج 32/22.
2. رد المختار لابن عابدين، كتاب الطهارةكتاب الطهارة، سنن الغسل1/ 177:
ويكره وضع المصحف تحت رأسه إلا للحفظ والمقلمة على الكتاب إلا للكتابة.
3. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الكراهية، الباب الخامس في آداب المسجد إلخ5/ 322:
وضع المصحف تحت رأسه في السفر للحفظ لا بأس به، وبغير الحفظ يكره، كذا في خزانة الفتاوى.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:808
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-29