وقوف عرفہ کے بعد حلق سے پہلے جماع کرنے کا حکم
سوال:
وقوفِ عرفات کے بعد طوافِ زیارت اور حلق سے پہلے اگر کسی نے اپنی بیوی سے جماع کرلیا، تو اس پر ایک بدنہ یعنی اونٹ کا دم لازم ہوتا ہے، اور طواف زیارت سے پہلے اور حلق کے بعد بھی جماع کرنے سے بعض حضرات کے نزدیک اونٹ کا دم لازم ہوتا ہے اور بعض کے نزدیک بکری لازم آتی ہے، تو مفتی بہ قول کون سا ہے؟
جواب:
وقوفِ عرفہ کے بعد طوافِ زیارت سے پہلے اور حلق کے بعد ہمبستری کرنے کی صورت میں متون میں بکری ذبح کرنے کا ذکر ہے، اس لیے یہی راجح ہے، تاہم اگر بڑا جانور ذبح کیا جائے تو اس میں احتیاط ہے۔
حوالہ جات:
1. الدر المختار للحصكفي، كتاب الحج، باب الجنايات في الحج 2/ 560:
وطؤه (بعد وقوفه لم يفسد حجه، وتجب بدنة، وبعد الحلق) قبل الطواف (شاة) لخفة الجناية.
2. غنية الناسك لمحمد حسن شاه المهاجر المكي، باب الجنايات، مطلب في الجماع بعد الوقوف 1/ 419:
وأما لو جامع بعد وقوفه بعرفة، ولو حال الوقوف أو بعده قبل الحلق، وقبل طواف الزيارة كله أو أكثره، فلم يفسد حجه سواء جامع قبل الرمي أوبعده، وقالت الثلاثة: يفسد إذا جامع قبل الرمي عليه، وعليه بدنة سواء جامع ناسيا أو عامدا … وبعد الحلق قبل طواف الزيارة كله أو أكثره شاة وعليه المتون، وقيل بدنة.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:710
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-22