یوم عاشوراء میں اہل و عیال پر خرچ کرنے کی فضیلت کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ خاص نہیں
سوال:
عاشوراء کے دن اپنے اہل پر خرچ کرنے میں ان کے لیے کپڑے خرید لینا بھی شامل ہے یا نہیں ؟
جواب:
عاشوراء یعنی دس محرم کے روز اپنے اہل وعیال پر خرچ کرنے کی ترغیب کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ خاص نہیں، بلکہ ضرورتِ زندگی کے تمام اشیاء کو شامل ہے، لہذا اہل وعیال کے لیے ضرورت کے کپڑے خریدنے سے بھی یہ فضیلت حاصل ہوگی۔
حوالہ جات:
1. المعجم الكبير للطبراني، باب العين، الرقم: 10007:
عن عبد الله، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: من وسع على عياله يوم عاشوراء لم يزل في سعة سائر سنته.
2. ردالمحتار لابن عابدين، كتاب الحظر والإباحة، باب الاستبراء 6/ 430:
بقوله «من وسع على عياله في يوم عاشوراء وسع الله عليه سائر سنته» فأخذ الناس منه أن وسعوا باستعمال أنواع من الحبوب، وهو مما يصدق عليه التوسعة، وقد رأيت لبعض العلماء كلاما حسنا محصله: أنه لا يقتصر فيه على التوسعة بنوع واحد بل يعمها في المآكل والملابس وغير ذلك.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:605
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-12