مدرسہ کے پروگرام میں خرچہ کرکے بعد میں چندہ سے وصول کرنا

سوال:
     مدرسہ والوں نے طلباء پر کسی پروگرام کے لیے پانچ ہزار (5000) روپے فی طالب علم جمع کرنا لازم کیے ہیں، تو ایک طالب علم کا خیال ہے کہ میں پیسے جمع کرلوں گا اور بعد میں جب مدرسہ کے لیے چندہ کروگا، اس میں سے اپنے پیسے وصول کرلوں گا، تو کیا یہ جائز ہے؟
جواب:
    مذکورہ صورت میں اگر پہلے سے مہتمم کےساتھ اس بارے میں کوئی وضاحت نہ ہوئی ہو کہ یہ پیسے میں بعد میں مدرسہ کے چندہ سے وصول کروں گا تو بعد میں مدرسہ کے چندہ سے اس کی وصول کرنا درست نہیں اور اگر پہلے سے اس بارے میں مہتمم سے مشاورت کی گئی ہو کہ بعد میں چندہ سے وصول کروں گا تو پھر جائز ہے۔

حوالہ جات:
1.. المبسوط للشياني، كتاب الرجوع عن الشهادات  12/ 16:
   وكذلك الصدقة في جميع ذلك غير أن المتصدق لا يرجع في الصدقة أبداً.
2. فتاوى قاضي خان، كتاب الهبة 3/ 151:
   ولا رجوع في الصدقة، ولا في الهبة على المحتاج، وعن أبي حنيفة رحمه الله تعالى لا يرجع في الصدقة على غني أو فقير استحساناً.

واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی

فتوی نمبر:538
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-06