حاملہ جانور خریدنے کے بعد بائع کے پاس اس کا بچہ پیدا ہوکر مرجائےتو کیا حکم ہے؟
سوال:
امین نے محمد شاہ سے گابھن بھینس خریدی، امین نے محمد شاہ کو بھینس کے پیسے دے کر کہا کہ میں دو دن میں بھینس لے جاؤں گا، مگر بھینس نے محمد شاہ کے ہاں بچہ جنا اور بچہ مرگیا، اب امین کہتا ہے کہ مجھے اپنے پیسے واپس کردو، میں یہ بھینس نہیں خریدنا چاہتا، اور محمد شاہ کہتا ہے کہ تم نے بھینس خریدی ہے، اب یہ تمہاری ہے، لہذا اپنی بھینس لے جاؤ، تو کیا امین کے لیے ایسا کرنا جائز ہے؟
جواب:
مذكورہ صورت میں چونکہ بیع تام ہوچکی ہے، اب مشتری پر لازم ہے کہ پوری قیمت ادا کرکے اپنا جانور وصول کرے، البتہ اگر بائع اپنی خوشی سے اس بیع کوفسخ کرنا چاہے تو کرسکتا ہے۔
حوالہ جات:
1. المبسوط السرخسي،كتاب البيوع، باب زيادة في المبيع ونقصانه 13/ 187:
وإذا اشترى شاة فولدت قبل القبض فليس للمشتري أن يترك البيع؛ لأن الولادة زيادة في البهائم فلا يتمكن بها نقصان في الأصل فالمشتري يجبر على قبضها؛ لأنه لما كان راضيا بلزوم العقد قبل حدوث الزيادة فهو راض بلزومه بعد حدوثها… ولو مات الولد قبل القبض، أخذ الأم بجميع الثمن، ولا خيار له فيها، فكذلك إذا فات جزء من الولد، وهذا لأن الزيادة لما فاتت من غير صنع أحد صارت كأن لم تكن، وقبل حدوثها كان العقد لازما له في الأصل، بجميع الثمن، فكذلك بعد فواتها.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:517
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-03