@123کھانے سے پہلے یا بعد میں نمک چکنا یا میٹھا کھانا

سوال:
عوام میں مشہور ہے کہ کھانے کے شروع اور آخر میں نمک استعمال کرنا چاہیے، بعض کا خیال ہے کہ کھانے کے بعد میٹھا کھانا سنت ہے؟
جواب:
کھانے کے شروع اورآخر میں نمک کھانے والی حدیث موضوع ہے، نیز آپﷺ کو اگرچہ میٹھی چیز کھانا پسند تھا، لیکن کھانے کے بعد میٹھی چیز کھانے کو سنت سمجھنا احادیث سے ثابت نہیں، لہٰذا اس وجہ سے سوال میں ذکر کردہ دونوں باتوں کو سنت سمجھنا درست نہیں۔

حوالہ جات:
لما في صحيح البخاري، كتاب الطلاق،  باب لم تحرم ما أحل الله لك، الرقم :2105:
عن عائشة رضى الله عنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يحب العسل ويحب الحلواء.
وفي اللآلىء المصنوعة لجلال الدين السيوطي، كتاب الأطعمة 2/ 179:
يا علي عليك بالملح؛ فإنه شفاء من سبعين داء، الجذام، والبرص، والجنون، لا يصح والمتهم به عبد الله بن أحمد بن عامر، أو أبوه؛ فإنهما يرويان نسخة عن أهل البيت، كلها باطلة.

واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی

فتوی نمبر:324
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-13