وضومیں انگلیوں کے خلال کا وقت:
سوال:
وضو میں انگلیوں کا خلال کس وقت کرنا چاہيے، ابتدا میں، آخر میں یا کہنیاں دھونے کے بعد؟
جواب:
دونوں ہاتھوں کو کہنیوں تک تین مرتبہ دھونے کے بعد وضو میں انگلیوں کا خلال کرنا سنت ہے۔
حوالہ جات:
1. رد المحتار لابن عابدين، كتاب الطهارة 1/256:
إن التخليل إنما يكون بعد التثليث؛ لأنه سنة التثليث.
2. البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الطهارة 1/46:
التخلیل إنما یکون بعد التثلیث؛ لأنه سنة التثليث.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعۃ دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:38
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-04