@123روزہ رکھنے کے بعد حیض آنے کی صورت میں کھانا پینا
سوال:
ایک عورت رمضان کے روزے سے تھی کہ دن کو اس کو خون آنا شروع ہوگیا، تو کیا اس عورت کا یہ روزہ ٹوٹ جائے گا؟ اور اس عورت کے لیے باقی دن کھانا جائز ہوگا یا نہیں؟
جواب:
اگر عورت کو رمضان کے روزے کے دوران ماہواری کا خون آنا شروع ہوگیا، تو اس کا یہ روزہ ٹوٹ جائے گا، اور اس عورت کے لیے دن کے باقی حصہ میں کھانا پینا جائز ہوگا، البتہ رمضان کے احترام کے پیشِ نظر اس کو چاہیے کہ سب کے سامنے کھانے پینے سے احتراز کرے۔
حوالہ جات:
لما في الفتاوي الهندية للجنة العلماء كتاب الصوم، الباب الخامس في الأعذار التي تبيح الإفطار 1/207:
(ومنھا الحیض والنفاس) وإذا حاضت المرأة، أونفست أفطرت، كذا في الهداية.
وفي الجوهرة النيرة لأبي بكر الحدادي، كتاب الصوم، مسائل في الصيام 1/348:
(قوله: (وإذا حاضت المرأة أفطرت، وقضت)، وكذا إذا نفست، وهل تأكل سرا، أو جهرا؟ قيل: سرا، وقيل: جهرا، ولا يجب عليه التشبه.
وفي البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الصوم، فصل في عوارض الفطر في رمضان 2/505:
ومن لم يكن على تلك الصفة لم يجب الإمساك كما في حالة الحيض، والنفاس، ثم قيل: الحائض تأكل سرا لا جهرا، وقيل: تأكل سرا وجهرا.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:221
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-12-22