@123 بلا عذر زکوۃ کی ادائیگی میں سال بھر تک تاخیر کرنا
سوال:
زکوۃ کی رقم سے چاول خرید کر سال بھر تک فقیروں کو بھیک میں دینے سے زکوۃ ادا ہو گی یا نہیں؟
جواب:
واضح رہے کہ جس طرح مستحق زکوۃ شخص کو زکوۃ کی رقم دی جا سکتی ہےاس طرح زکوۃ کی رقم سے چاول خرید کر فقراء کو اس کا مالک بنایا جا سکتا ہے، ایسا کرنے سے زکوۃ ادا کرنے والے کی زکوۃ ادا ہو جائے گی ، البتہ زکوۃ کی رقم سے چاول خریدنے کے بعد جلد از جلد فقراء کو اس کا مالک بنانا چاہیے، بلا عذرسال بھر تک اس کو روکے رکھنا گناہ ہے۔
حوالہ جات:
لما في الدر المختار مع رد المحتار ، کتاب الذكاة، باب زكاة الغنم 2/ 271، 3/ 250:
أما إذا أدى من خلاف جنسه فالقيمة معتبرة اتفاقا.
(وقيل فوري) أي واجب على الفور (وعليه الفتوى).
وفي الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الزكاة، الفصل الثاني في العروض 1/ 180، 170:
المال الذی تجب فیه الزكاة، إن أدى زكاته من خلاف جنسه، أدى قدر قيمة الواجب إجماعا.
وتجب على الفور عند تمام الحول، حتى يأثم بتأخيره من غير عذر، وفي رواية الرازي على التراخي، حتى يأثم عند الموت، والأول أصح، كذا في التهذيب.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:183
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-12-12