نبی کریم ﷺ کی پسندیدہ خوشبو کیا تھی اور خوشبو لگانے کا سنت طریقہ
سوال:
نبی کریم ﷺ کو سب سے زیادہ کون سا عطر اور خوشبو پسند تھی ؟ آجکل کے بہت تیز خوشبو جو بعض لوگوں کو بہت بری لگتی ہے،اور ان کے درد ِسر کا باعث بنتی ہے، ان کا استعمال کیسا ہے اور خوشبو لگانے کا سنت طریقہ کیا ہے؟
جواب:
نبی کریم ﷺکی پسندیدہ خوشبو مشک، عنبر اور عود تھی، تاہم جس خوشبو سے دوسرے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہو، اس کا استعمال درست نہیں ہے اور خوشبو لگانے کا کوئی خاص مسنون طریقہ نہیں،البتہ نبی کریم ﷺ ہراچھے کام میں داہنےطرف سے ابتداء کرنے کو پسند فرماتے تھے، اس لیے اگرخوشبو بھی داہنی طرف لگائی جائے تو بہتر ہے۔
:حوالہ جات
سنن النسائي، كتاب الزينة ، باب العنبر ، الرقم:5116
عن محمد بن علي، قال: سألت عائشة: أكان رسول الله صلى الله عليه وسلم يتطيب، قالت: نعم، بذكارة الطيب المسك، والعنبر
سنن أبي داود، كتاب الجهاد، باب في الهجرة هل انقطعت 4/ 138، تحت الرقم2482
عبد الله بن عمرو … يقول: المسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده، والمهاجر من هجر ما نهى الله عنه
صحيح البخاري، كتاب الوضوء، باب التيمن في الوضوء والغسل 1/ 45، تحت الرقم 168
عن عائشة، قالت: كان النبي صلى الله عليه وسلم يعجبه التيمن، في تنعله، وترجله، وطهوره، وفي شأنه كله.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:187
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-12-13