دورانِ نماز ایک سورت چھوڑ کر دوسری سورت پڑھنا:
سوال:
امام صاحب نے فجر کی نماز میں سورۂ مدثر شروع کی، مگر آگے کچھ یاد نہ آیا، پھر اس سورت کو چھوڑ کر سورۂ قیامہ پڑھی، تو کیا یہ نماز درست ہے یا نہیں؟
جواب:
نماز میں ایک سورت کو شروع کرکے بلا عذر دوسری سورت شروع کرنا مکروہ ہے، لیکن عذر کی صورت میں مکروہ نہیں، اور مذکورہ صورت میں چونکہ عذر کی وجہ سے اس نے ایسا کیا ہے، اس لیے مکروہ نہیں ہوگا۔
حوالہ جات:
الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الصلاة، الباب الرابع في صفة الصلاة، الفصل الرابع في القراءة 1/ 79 :
افتتح سورة، وقصد سورة أخرى، فلما قرأ آية أو آيتين، أراد أن يترك السورة، ويفتتح التي أرادها يكره، وكذا لو قرأ أقل من آية وإن كان حرفا.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:128
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-10-11