منعل باریک جرابوں پر مسح کرنے کا حکم:
سوال:
نائلون کے جرابوں کے نیچے یعنی تلوؤں پر اگر چمڑا سیا جائے، تو کیا اس پر مسح کرنا جائز ہے یا نہیں ؟
جواب:
اس قسم کے جرابوں پرمسح کرنے کے جواز اور عدم جواز میں فقہاء کا اختلاف ہے، لیکن عدم جواز والوں کا موقف چونکہ احتیاط پر مبنی ہے، اس لیے اس قسم کے جرابوں پر مسح کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
حوالہ جات:
عدم جواز كے لیے ديكهيے:
جواہر الفقہ، مفتی محمد شفيع صاحبؒ، فصل فی المسح على الجوربين 2/ 297:
احسن الفتاوی، مفتی رشید احمدصاحب، فصل فی المسح علی الخفین 2/ 64،65:
فتاوی دارالعلوم زکریا، مفتی رضاء الحق صاحب، باب المسح علی الخفین 1/ 275:
جواز کے لیے دیکھیے:
فتاوی عثمانیہ، مفتی غلام الرحمن صاحب، کتاب الطہارت، باب المسح علی الخفین 1/ 400:
فتاوی دارالعلوم دیوبند، مفتی عزیز الرحمن صاحب، کتاب الطہارت، الباب الخامس فی المسح علی الخفین وغیرھما1/ 231:
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:86
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-16